لسبیلہ یونیورسٹی کو تباہی سے بچایا جائے‘ویٹس یونائیٹڈ پینل

April 30, 2017

کوئٹہ(پ ر)ویٹس یونائیٹڈ پینل کے ترجمان نے ایک بیان میںکہا ہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی کو ایک بار پھر تباہی کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہے ادارے کو بچانے کیلئے محکمہ لائیو اسٹاک نے پانچ سال قبل ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈاکٹر لسبیلہ یونیورسٹی بھجوائے مگر موجودہ لائیو اسٹاک انتظامیہ ان ڈاکٹرز کو واپس محکمہ میں لانے پر تلی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر لائیو اسٹاک کو ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کی ضرورت ہے تو محکمہ میں ان ایکٹو پوسٹوں پر بٹھائے ہوئے او ایس ڈی رکھے گئے ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈاکٹر سے کام لیا جائے ویٹس یونائیٹڈ پینل متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی کو ناکامی اور تباہی سے بچایا جائے۔