رورل ہیلتھ سنٹرز کیلئے 5سو جدیدایمبولینسز خریدنے کا فیصلہ

April 30, 2017

سرگودھا (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام رورل ہیلتھ سنٹرز کو مریضوں کی سہولت کیلئے ایمبولینسز فراہم کرنے کیلئے 500 جدید سہولتوں سے آراستہ ایمبولینسز خریدنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی ۔ذرائع کے مطابق ایمبولینسز کی خریداری میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن 1 کروڑ ڈالر فنڈز فراہم کریگی ۔