جنوبی کوریا کا پیانگ یانگ کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پروارننگ

May 23, 2017

جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کو ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر دوبارہ ایسی خلاف ورزی کی گئی تو جوابی کارروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے طیاروں نے گذشتہ روز سرحد کے پاس فائرنگ کی جس کی ہمارے ریڈار کورس تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل میزائل تجربات اور جارحانہ اقدامات کے باعث کافی عرصے سے دونوں پڑوسی ملکوں کے تعلقات میں کافی کشیدگی پائی جاتی ہے۔