شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ،3افراد ہلاک

May 24, 2017

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شمالی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈرون حملہ گرویک کے علاقے میں ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈرون طیاروں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔

سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں کمانڈر عبداللہ کشمیری کے علاوہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔