حسین نواز تصویر لیک میں چوہدری نثاراورآئی بی کا ہاتھ ہے،فواد چودھری

June 05, 2017

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ حسین نواز کی جے آئی ٹی پیشی کی تصویر لیک کرنے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار اور انٹیلی جنس بیو روکا ہاتھ ہے ۔

جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت جےآئی ٹی اور ججز کو متنازع بنارہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جےآئی ٹی بلڈنگ کی سیکورٹی چودھری نثارکےپاس ہے۔