دنیا کی طویل ترین افطار ٹیبل کا عالمی ریکارڈ لبنان کے نام

June 16, 2017

رمضان المبارک کے مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان مستحق افراد کیلئے افطاری کا خاص انتظام کرتے ہیں لیکن لبنان میں سب سے بڑی افطار ٹیبل سجا کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے 5ہزار افراد کیلئے افطاری کا انتظام کیا گیاجس میں دنیا کی سب سے طویل افطار ٹیبل سجا کر عالمی ریکارڈ بنالیا۔

دوہزار ایک سو چوراسی میٹر طویل اس افطار ٹیبل پر انواع و اقسام کے لذیذ کھانے رکھے گئے تھے جن میں چکن روسٹ،پیسٹریز،سلاد،چاول کی روایتی ڈشز سمیت سوئٹ ڈشز بھی رکھی گئی تھیں۔

افطاری میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی تواضع کیلئے 600سے زائد رضاکار بھی وہاں موجود تھے ۔

اس موقع پر لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری بھی موجود تھے جومتعلقہ تنظیم کے سرپرست ہیں۔

اس طرحلبنا ن کے باسیوں نےگھاناکا دنیا کی سب سے لمبی افطار میزقائم کرنے کاریکارڈ بھی توڑ دیا ۔

میزبانی کے لئے لبنانیوں کے جذبے کودنیا بھر میں سراہاجاتا ہے لیکن ا س بار لبنان کے باسیوں نے افطار ٹیبل سجانے کا کارنامہ سرانجام دیا جس نےگھانا کو سب سےبڑا دسترخوان سجانے کے عالمی ریکارڈ سے بھی محروم کردیا۔