متحدہ کے رہنما شاہد پاشا کے 2مقدمات میں ریلیز آرڈر جاری

June 23, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملک مخالف نعرے بازی ، بغاوت ، قتل ،اقدام قتل ،پولیس مقابلہ ،جلاؤ گھیراؤ ،ہنگامہ آرائی ،بلوااور نجی ٹی وی پر حملے سے متعلق 2مقدمات میں متحدہکے رہنما شاہد پاشا کے ریلیز آرڈر جاری کردیئے ہیں ‘ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ اگر ملزم کسی دوسرے مقدمہ میں گرفتار نہیں ہے تو اسےرہا کیا جائے ۔جمعرات کے روز شاہد پاشا کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے ، تاہم ابھی شاہد پاشا کے خلاف ایک اور مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں شاہد پاشا کو ضمانت نہیں ملی ہے ،جس کی وجہ سے شاہا پاشا کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔