پولیس تشدد سے ایک شخص کی ہلاکت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

June 25, 2017

ٹھری میرواہ (نامہ نگار) ٹھری میرواہ تھانے کی حدود گائوں باگوڈھورو میں ڈی ایس پی ٹھری میرواہ کی سربراہی میں مختلف تھانو ں کی پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ گاوں باگو ڈھورو میں حضور بخش کبر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران مبینہ طور پر پولیس تشدد سے 40 سالہ شخص حضور بخش کبر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کے ورثاء گلشیر احمد،عبدالستار،رضامحمد کبر سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہو ئے میڈیا کو بتایا کہ موبائل چوری کے جھوٹے الزام میں ایس ایس پی خیرپور اور ڈی ایس پی ٹھری میرواہ کے حکم پر مختلف تھانوں کی بھاری نفری نے ہمارے گھروں پر چھاپے مارے اور چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا۔ اس دوران پولیس نے40 سالہ شخص حضور بخش کبر پر سخت تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا ۔