منشیات کی روک تھام

June 29, 2017

دورحاضر کا سب سے بڑا اور المیہ منشیات کا استعمال ہے ۔منشیات کا بڑھتا ہوا رحجان روز بروز ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے مسائل ہماری نوجوان نسل کو اس لت میں مبتلا کر رہے ہیں حتیٰ کہ تعلیمی اداروں میں بھی منشیات کا بے جا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر سال 26جون کو منشیات کے استعمال کے خلاف بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے۔ نہایت بدقسمتی کی بات ہے کہ ان نشہ آور ادویات کے مخالف تو بہت ہیں مگر اس لعنت کا سدباب کرنے میں مخلص کوئی نہیں۔ نشہ آور ادویات انسان کے وجود کو دیمک کی طرح چاٹ کر ختم کر دیتی ہے۔ منشیات کے عادی لوگوں کا چہرہ پیلا پڑ جاتا ہے، سننے کی صلاحیت کمزور ہو جاتی ہے۔ جسمانی اور ذہنی کمزوری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ منشیات کی روک تھام کسی ایک فرد، خاندان، ادارے یا محض حکومت کی ذمہ دادی نہیں بلکہ اس مسئلے کو ملکی اور قومی سطح پر مل کر حل کرنا چاہئے۔
(کبریٰ امتیاز)
(youthmarcoticshotmail.com)

.