حزب اللہ اور شامی فوج نے لبنانی سرحد کے قریب نیا آپریشن شروع کر دیا

July 22, 2017

بیروت (رائٹرز) لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور شامی فوج نے جمعے کے روز لبنانی سرحد کے قریب ایک نیا عسکری آپریشن شروع کر دیا۔ صدر بشارالاسد کی حامی ان فورسز کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن النصرہ فرنٹ کے خلاف جرود ارسل کے علاقے میں کیا جا رہا ہے۔

ایک شامی فوجی کمانڈر نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ عسکریت پسند اس پہاڑی علاقے میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور اس آپریشن کے ذریعے انہیں وہاں سے نکال دیا جائے گا۔ لبنان کی سرحد کے قریب یہ شامی علاقہ شدت پسند تنظیم داعشکے جنگجوؤں کی بھی آماجگاہ ہے۔