اسنوکر محمد بلال ورلڈ گیمز میں حصہ لیں گے

July 24, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی اسنوکر کھلاڑی محمد بلال پولینڈ میں ہونے والے ورلڈ گیمز میں شرکت کریں گے۔ ایشین اسنوکر میں عمدہ کارکردگی پر اے سی بی ایس نے محمد بلال کو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے منتخب کیا ہے۔ ورلڈ گیمز 25 سے 30 جولائی تک مروکلا پولینڈ میں ہوں گے۔ پاکستان کی دو رکنی ٹیم میں شبیر احمد ٹیم منیجر کی حیثیت سے محمدبلال کے ہمراہ 24 جولائی پیر کو پولینڈ روانہ ہوگی۔