بلاول بھٹو سے مختلف شخصیات کی ملاقاتیں

August 16, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے منگل کو بلاول ہائوس میں سندھ کے وزیر ثقافت سردار شاہ ،نومنتخب سینیٹر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیواور کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری وایم پی اے سعید غنی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں سیاسی اور دیگرامور پر تبادلہ کیا گیا ۔وزیر ثقافت سردار شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے محکمہ کی کارکردگی اور جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا ۔