ٹڈاپ ہیم ٹیکسٹائل رشیامیں پویلین لگائے گا

August 18, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی روس میں 20ستمبر سے شروع ہونے والی بین الاقوامی ہوم ٹیکسٹائل،فلو رکورنگ اور انٹیرئر فرنشنگ نمائش’’ہیم ٹیکسٹائل رشیا‘‘ میں پاکستانی پویلین لگائے گا۔ میسے فرینکفرٹ کے پاکستان میں نمائندے عمر صلاح الدین نے بتایا کہ تین روزہ نمائش میں پاکستان سے چار کمپنیاں شریک ہوں گی جس میں الغنی انٹر نیشنل ،امیر انٹر پرائزز، کالونی ٹیکسٹائل اور امپیریل ٹاولز انڈسٹریز شامل ہیں جبکہ دنیا کے 18ممالک سے 300سے زائد کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔