ان لینڈ ریونیو سروس ایف بی آر کے 57 عہدیداروں کو بنیادی اسکیل نمبر19 میں ترقی

August 18, 2017

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا نے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز خواجہ تنویر احمد کی مشاورت سے ایف بی آر کے بنیادی پے سکیل نمبر18 کے 57 افسروں کو بنیادی سکیل نمبر 19 میں ترقی دینے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ان میں جو افسر پرفارمنس الائونس وصول کر رہے تھے ترقی کے بعد بھی انہیں یہ الائونس ملتا رہے گا۔ ایف بی آر کے چیئرمین اور بورڈ ممبران نے ان 57 افسروں کو ترقی ملنے کی مبارکباد دی ہے، بنیادی سکیل نمبر 19 میں ترقی حاصل کرنے والوں کے نام یہ ہیں۔

مس مُسیزہ اقبال، محمد علی، نعیم بابر، ڈاکٹر واجد حسین آرائیں، اشک کمار، چانچا نونی، ڈاکٹر بشیر ، اشفاق احمد، عاملہ ضعیم، عامر رحمان، بابر چوہان، رضوانہ قاضی، اسماء ھوری، بشریٰ جعفر، اختر رزاق خان، ولائت خان، محمد سلطان، مطیع الرحمٰن ممتاز، نوید احمد، فاروق عظمت، علی عدنان زیدی، فوزیہ اقبال، عادل شیخ، رابعہ جعفر درانی، رضوان میمن، رابعہ شاہ، ممتاز علی بوبیو، ڈاکٹر اشفاق، فرزانہ الطاف، اشفاق احمد اعوان، محمد امین قریشی، انور زیب، شہزاد محمود، محمد عرفان، محمد خرم، وقاص حنیب، اسد خان نونی، آمنہ کمال، طارق حسین پنیو، محمد جواد، فدا محمد، ملک وقاص نواز، محمد اقبال خان، علی محمد، محمد علی، طلعت محمود، اجمل خان، اعجاز احمد، سلیم الرحمٰن، بلال حسن، محمد عارف، عمران علی شیخ، عبدالسلام خان، خرم علی قادری، وقاص احمد باجوہ، سعید اسلام، صائمہ اعجاز، محمد وقاص تارڑ۔