کے پی میں ڈینگی کیخلاف مدد پر پنجاب کی شکر گزار ہوں، گلالئی

August 19, 2017

تحریک انصاف کی ناراض رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ وہ کے پی میں ڈینگی کے خلاف پنجاب حکومت کی مدد پر شکرگزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ چار سال گزرے کے بعد بھی تحریک انصاف کی حکومت ڈینگی کےخلاف کچھ نہ کرسکی۔

عائشہ گلا لئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے کوئی بندوبست نہ ہونا خیبر پختون خوا حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔