پی ٹی آئی کی سیاست ملک کو غیر مستحکم کررہی ہے، دلیر بادشاہ

August 21, 2017

برمنگھم(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) علما و مشائخ یوتھ ونگ برطانیہ یورپ کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر سید دلیر حسین بادشاہ بخاری نے پاکستان کے عوام نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دے کر نااہلی کو مسترد کردیا۔ کرپشن اور الزام ثابت کیے بغیر عدالتی فیصلے سے عوام کی ووٹ کی طاقت کو چیلنج کردیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پیر سید دلیر حسین بادشاہ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کو غیر مستحکم کررہی ہے۔

افراتفری اور بے چینی کی صورتحال پیدا کرکے سی پیک جیسے عالمی منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ ماضی میں پی سی او کو تسلیم کرنے والے امین و صادق ہیں، لیکن کروڑوں پاکستان کا منتخب نمائندہ کرپٹ ہے۔ سازش کے باوجود بھی نوازشریف کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو مل کر پی ٹی آئی کی سیاست کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کرکے جمہوریت کو بحال رکھنا ہوگا۔