سورج گرہن کی خلا سے لی گئی تصاویریں جاری

August 22, 2017

امریکی ایجنسیوں نے مجموعی طور پر سورج گرن کی خلا سے لی گئی تصاویریں جاری کر دیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی اہلیہ میلینا اور وائٹ ہاؤ میںموجود دیگر اہم افراد نے بھی ناسا کی جانب سے دیئے گئے خصوصی چشموںسے سورج گرہن کا مشاہدہ کیا۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح چاند شمالی نصف کرہ میں منتقل ہو رہا ہے۔

ناسا نے بھی واشنگٹن کی ریاست شمالی کیسیڈس نیشنل پارک میں راس جھیل سے لی گئی ویڈیو اور تصاویر جاری کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بین الاقوامی اسپیس پر پانچ میل فی سیکنڈ پر سورج منتقل ہو رہا ہے۔

مکمل سورج گرہن کے اس عمل میں چاند، زمین و سورج کے درمیان آجاتا ہے اور اس عمل کے دوران سورج کی مہین فضا کرونا کا مشاہدہ بھی ممکن ہوا۔

سب سے پہلے اوریگون کے باسیوں نے اس کا مشاہدہ کیا جہاں صبح 9 بج کر 6 منٹ پر سورج گرہن کا عمل شروع ہوا اور مکمل سورج گرہن 10 بج کر 19 منٹ تک رہنے کے بعد گرہن بتدریج ختم ہوگیا۔

ساؤتھ کیرولینا کے لوگوں کی باری سب سے آخر میں آئی جہاں 2 بج کر 41 منٹ پر سورج گرہن اپنے جوبن پر پہنچا۔

پورے امریکا میں مکمل گرہن کا دورانیہ اوسطاً 2 منٹ 40 سیکنڈ تک برقرار رہا۔ یعنی تقریباً ڈھائی منٹ تک چاند کے سائے نے سورج کو چھپالیا اور اس عرصے میں تھوڑی دیر کے لیے اتنا اندھیرا ہوگیا کہ دن میں رات کا گمان ہونے لگا ۔

سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے ناسا کی جانب سے عوام میں خصوصی چشمے بھی تقسیم کئے گئے تھے۔

ناسا کے ماہرین نے ایک جانب اس موقع کا فائدہ اٹھاتےہوئے کئی اہم سائنسی تجربات کئے ہیں تو خوش قسمتی سے اس بار سورج چاند کے مقابلے میں 400 گنا بڑا اور 400 گنا فاصلے پر بھی تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی اہلیہ میلینا اور وائٹ ہاؤ میںموجود دیگر اہم افراد نے بھی ناسا کی جانب سے دیئے گئے خصوصی چشموںسے سورج گرہن کا مشاہدہ کیا۔