پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس نے جس حکمت عملی سے پہلا ٹی 20 میچ جیتا ہے ،ویسے ہی کھیلے تو سیریز کے باقی بھی میچوں میں کامیاب رہے گی۔
سعید اجمل نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ الیون کے دورے کے بعد کرکٹ کی بڑی ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کریں گی۔