سنسر بورڈ میں اچھے اور ذہین لوگ ہیں،ودیا بالن

September 20, 2017

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ سنسر بورڈ اچھے اور ذہین لوگوں پر مشتمل ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ودیا بالن نے سنسر بورڈ میں بطور رکن شمولیت پر کہا کہ بورڈ کا رکن بننے سے انکار کردیتی تو سنسر بورڈ کے فیصلوں پر تنقید کا حق کھودیتی،اس لئے میں نے یہ ذمہ داری قبول کرلی۔

بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ نے کہا کہ حال ہی میں سنسر بورڈ کا ایک اجلاس منعقد ہوا اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی کہ بورڈ اچھی ذہنیت رکھنے والے اراکین پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹار کاسٹ سے قطع نظرہمیشہ ایک اچھی فلم ہی کامیاب ہو گی۔