پاکستان میںبرطانوی کمپنیزکی سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، گریگ ہینڈز

September 22, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)برطانوی وزیر برائے تجارتی پالیسی گریگ ہینڈز نے نے گلیکسواسمتھ اینڈ کلائن پاکستان کا دورہ کیا اورکہا ہے کہ پاکستان میں کاروبارکے سنہری مواقع موجود ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مزید برطانوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں تاکہ اس سے دونوں ملکوں کی معیشت کو فائدہ پہنچے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔اپنے تین دن کے دورہ پاکستان کے موقع پر گریگ ہینڈز نے گلیکسواسمتھ اینڈ کلائن کی کراچی میں کمپنی کا دورہ کیا۔

انہیں اس موقع پر کمپنی کی سرمایہ کاری، پاکستان میں کاروباری کامیابی اور پاکستانی معیشت کے استحکام اور معاشرے کی بہتری کے لیے کمپنی کے کردار کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ گریگ ہینڈز پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے اپنے تین دن کے دورے پر اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کررہے ہیں۔سائٹ میں کمپنی کے دورے پر وزیر کو پاکستان کے نیشنل امیونائزیشن ای پی آئی پروگرام میں 2012ء سے جی ایس کے ویکسین کے استعمال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جو لاکھوں نومولود بچوں کو نمونیا سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

کامیابی کے ساتھ نیموکوکل ویکسین شامل کئے جانے کے بعد 2016 ء سے دوسری ویکسین روٹا وائرس ڈائریا کے خلاف متعارف کرائی گئی ہے۔وائس پریزیڈنٹ اور جنرل منیجر جی ایس کے پاکستان، ایم عزیزالحق نے برطانوی وزیر تجارت کوکمپنی کے آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔