کراچی:عائشہ باوانی کالج میں تدریسی عمل شروع ہوگیا

September 22, 2017

کراچی کے عائشہ باوانی کالج میں 5 دن کی بندش کے بعد تدریسی عمل آج دوبارہ شروع ہوگیا۔ کالج کو عدالتی حکم پر کھولا گیا ہے۔

عائشہ باوانی کالج، حکومت سندھ اور ٹرسٹ کے معاملے پر بند تھا، کالج میں آج سے باقاعدہ تدریسی عمل شروع ہورہا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عائشہ باوانی کالج کا تالا کھول کر تدریسی عمل بحال کردیا گیا ہے، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، پولیس کے سینئر ترین آفیسر سمیت دیگر کو 25 ستمبر کے لئے نوٹسز جاری کرتے ہوئےناظر سندھ ہائی کورٹ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔