انتخابی اخراجات کا گوشوارہ جمع نہ کرانے کے باعث کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا

September 23, 2017

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی جانب سے انتخابی اخراجات کا گوشوارہ جمع نہ کرانے پر این اے 120سے ان کی کامیا بی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا ۔ قواعد کے مطابق کامیاب امیدوار کو الیکشن کے دس دن کے اندر فارم 18اور 19پر انتخابی اخراجات کا گوشوارہ اور بیان حلفی جمع کرانا ہوتا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائعنے بتایا ہے کہ ابھی تک بیگم کلثوم نواز کی جانب سے مذکورہ فارم جمع نہیں کرائے گئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر کے باعث لندن میں زیر علاج ہیں ۔