لندن میں مسلم لیگ ن کی سیاسی بیٹھک آج پھر لگے گی

September 24, 2017

لندن میںآج نواز شریف اورشہبازشریف کی ون آن ون ملاقات ہوگی،ملاقات میںنوازشریف کی پاکستان واپسی اور شریف فیملی کودرپیش سیاسی مشکلات بھی زیرغورآنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اوروزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی مشاورت میں شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان کے سیاسی حالات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کےپاکستان آنےیانہ آنےکےبارے میں معاملہ زیربحث آسکتا ہے، ملاقات میںشریف فیملی کی سیاسی مشکلات پرغورہوگا۔