پری ریلیز کیلئے تیار، ہارر فلموں کے پرستار ہوشیار

October 10, 2017

پاکستانی سینما میں ہاررفلمیں بہت کم بنا ئی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اب کوئی ہارر فلم آنے والی ہوتی ہے تو مداح بے صبری سے اس کا انتظار کرتے ہیں۔

جیسے آج کل فلمی مداح شدت سے منتظر ہیں نئی آنی والی ہاررفلم ’پری‘ کے۔

فلم کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے جسے دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ فلم مقامی انڈسٹری کے لئے ترقی کی نئی راہیں وا کرے گی۔

ماضی سے اب تک بننے والی تقریباً تمام پاکستانی ہارر فلمیں فلاپ ثابت ہوئی ہیں لیکن اب کی لگتا ہے کہ ’تاریخ اپنے آپ کو نہیںدہرائے گی۔

اس فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑےاور ان کی بچی کے گرد گھومتی ہےجو نئے گھر میں منتقل ہوتے ہیںلیکن اس بات سے بے خبر ہیں کہ یہاںبھوتوں کا بسیرا ہے۔

بھوت یا بدروحیںان کی بچی کو قبضے میںکرلیتی ہیںاور اس کے ساتھ ہی عجیب و غریب واقعات ہونے لگتے ہیں۔

فلم کی کہانی کے ساتھ ساتھ اس کا میوزک بھی کافی متاثر کن ہے۔

فلم ’پری‘ کی ہدایت کار ی سید عاطف علی جبکہ کہانی محمد احسن نے تحریر کی ہے۔کاسٹ میں قوی خان، خوشی ماہین، رشید ناز، سلیم میراج، جنید اختر ، فائق عاصم سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم 30 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ اسی نام اور اسی کہانی پر مبنی فلم بالی ووڈ میں بھی بنائی جا رہی ہے جس میں انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گی۔