تھرڈ رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ 13 اکتوبر سےکراچی میں ہوگی

October 11, 2017

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسو سی ایشن کے صدر منور حسین شیخ نے کہا ہے کہ جوبلی انشورنس تھرڈ رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ 13 اکتوبر سے کراچی جیم خانہ میں شروع ہوگی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹاپ 24 رینکنگ اور چار نیشنل جونیئر کھلاڑی شرکت کریں گے، چیمپئن شپ کے بعد رینکنگ کے نمبر ون اور نمبر ٹو کھلاڑی دوہا میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

کراچی جیم خانہ میں پریس بریفنگ منور حسین شیخ کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے 28 کھلاڑیوں کو چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ فائنل 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بابر مسیح اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

کوالیفائنگ رائونڈ بیسٹ آف سیون فریمز، کوارٹر فائنل بیسٹ آف نائن، سیمی فائنل بیسٹ آف الیون اور فائنل بیسٹ آف ففٹی فریمز پر مشتمل ہوگا۔

پریس بریفنگ کے موقع پر پی بی ایس اے کے کو چیئرمین عالمگیر شیخ، سینئر نائب صدر جاوید کریم، جوبلی انشورنس کے سید عثمان قیصر، اظہر ارشد اور دیگر موجود تھے۔

چیمپئن شپ کی انعامی رقم ایک لاکھ 65 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ فاتح کھلاڑی کو خوبصورت ٹرافی اور 70 ہزار روپے جبکہ رنرز اپ کو 40 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ سیمی فائنلسٹ کو تیس تیس ہزار روپے، کوارٹر فائنلسٹ کو بیس بیس ہزار اور سب سے بڑا بریک کھیلنے والے کو پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔