ترکمانستان کے صدر نے پیوٹن کو کتا تحفے میں دیدیا

October 12, 2017

سوچی میں روسی صدر پیوٹن سے ترکمانستان کے صدر کی ملاقات، سالگرہ کے تحفے کے طور پر اعلیٰ نسل کا کتا پیش کیا۔

دنیا بھر میں سربراہان مملکت خیر سگالی کے طور پرایک دوسرے کو تحفے تحائف پیش کرتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک تحفہ روسی صدر پیوٹن کو بھی ملا جس نے ان کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

روس کے شہر سوچی میں ترکمانستان کے صدر گربانگلی بردیموہامی دیونے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی اور اس دوران انہیں اعلیٰ نسل کا کتا تحفے کے طور پر پیش کیا۔

ورنے نامی یہ کتا پیوٹن کو ان کی 65ویں سالگرہ کے تحفے کے طور پر پیش کیا گیا جو کہ چند روز قبل گزری ہے۔ اس موقع پر پیوٹن نہایت خوش دکھائی دیئے اور کتے کو پیار بھی کیا۔

واضح رہے کہ پیوٹن کو اس سے قبل بھی جاپان کے گورنر کی جانب سے ایک کتا تحفے کے طور پر دیا گیا تھا جو اب بھی ان کے پاس ہے۔