کراچی دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں میں شامل

October 13, 2017

عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی لسٹ جاری کردی، جس میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی بھی شامل ہے ۔

عالمی جریدے کے انٹیلی جنس یونٹ نے فہرست میں شامل 60 شہروں کو ڈیجیٹل ،ہیلتھ ،انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی کے پیمانوں پر پرکھا گیا ہے، جس کے ہر شعبے کے ذیلی حصے بناکر انہیں نمبرنگ دی گئی ۔

دی اکانومسٹ کی فہرست میں شامل واحد پاکستانی شہر کراچی آخری نمبر پر ہے، جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو 89اعشاریہ80 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا۔

سنگاپور 89اعشاریہ64 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اوساکا 88اعشاریہ87 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

فہرست میں لندن 82اعشاریہ10 پوائنٹس کے ساتھ 20ویں، نیو یارک81اعشاریہ01 پوائنٹس کے ساتھ 21ویں، فرانسیسی شہر پیرس 79اعشاریہ71 پوائنٹس کے ساتھ 24ویں جبکہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی 80اعشاریہ37 پوائنٹس کے ساتھ 23ویں نمبر پر رہا۔

محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 62اعشاریہ34 پوائنٹس کے ساتھ 43ویں اور ممبئی 61اعشاریہ84 پوائنٹس کے ساتھ 45ویں نمبر پر رہا۔

اس فہرست میں واحد پاکستانی شہر کراچی تھا جو 38اعشاریہ77 پوائنٹس کے ساتھ 60ویں نمبر پر رہا۔