عظیم باکسرمحمدعلی کی بیوہ خلیلہ نے سپرمشاق طیارہ اڑایا

October 16, 2017

عالمی باکسرمحمدعلی مرحوم کی اہلیہ خلیلہ علی نے پاکستان ائیرفورس اکیڈیمی کا دورہ کیا ،انہوں نے سپرمشاق طیارہ بھی اڑایا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق عالمی باکسرمحمدعلی مرحوم کی اہلیہ خلیلہ علی نے پاکستان ائیرفورس اکیڈیمی کا دورہ کیا اور فلائنگ ٹریننگ ونگ بھی گئیں جہاں انہوں نے سپرمشاق طیارے میں بیٹھ کرتربیتی مشق میں حصہ لیا۔

خلیلہ علی نے فلائنگ انسٹرکٹرزکی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کی دورہ کی دعوت پرائر چیف مارشل سہیل امان کی شکرگزارہوں۔خلیلہ علی نے خواتین کے اسکواش مقابلوں کا فائنل بھی دیکھا۔