ترکی میں 60غیر قانونی تارکین وطن زیر حراست

October 16, 2017

ترکی کے شہر ازمیر کی تحصیل دیکیلی سے غیر قانونی طریقوں سے ملک سے نکلنے کی کوشش کرنے والے 60 تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق کوسٹل سیکیورٹی ٹیموں نے پٹرولنگ کے دوران دیکیلی کے کھلے سمندر میں ربڑ کی کشتی میں سوار نقل مکانی کرنے والے ایک گروپ کوحراست میں لے کر کوسٹل سیکیورٹی کمانڈ آفس میں پہنچا دیا ہے۔

نقل مکانی کرنے والے گروپ میں افغان اور شامی شہری شامل ہیں جنہیں صحت کے کنٹرول اور دیگر ضروری کارروائی کے بعد ازمیر کے شعبہ مہاجرت میں بھیج دیا گیا ہے۔