کیٹ مڈلٹن کا رقص، ولیم بھی دیکھتے ہی رہ گئے

October 17, 2017

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن پہلی بار رقص کرتی نظر آئیں تو شہزادہ ولیم بھی ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہے۔

کیٹ مڈلٹن اپنے شوہر ولیم اور دیور ہیری کے ساتھ ایک چیرٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے پیڈنگٹن اسٹیشن پہنچیں ، جہاں فلم کے کردار پیڈنگٹن بیئر نےشہزادی کا ہاتھ تھاما اور انہیں ساتھ رقص کی دعوت دی۔


شہزادی اور شہزادوں نے اس موقع پر شاہی خاندان کے تعاون سے چلنے والے خیراتی اداروں کے بچوں سے بھی بات چیت کی۔