بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا کی تعدادپونے چھ لاکھ ہوگئی،یواین

October 20, 2017

میانمار سے گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار ہوگئی،پناہ گزینوں کی تعداد 9 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا میں 60 فی صد بچے ہیں اور ان میں بہت سے ایسے ہیں جو اپنے خاندان سے بچھڑ چکے ہیں یا اکیلے سے بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔

کم سن بچوں کی اکثریت خوراک کی قلت کا شکار ہیں جن کی جان بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،جبکہ بچے اور خواتین میانمار میں ہونے والے مظالم کے باعث شدید خوف اور ذہنی دباو کا شکار بھی ہیں۔

ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ ولیم لیسی سوونگ کے مطابق مہاجرین کی تعداد 9 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے جس کے لئے کم از کم 2 لاکھ عارضی رہائشگاہوں کی ضرورت ہوگی،تاہم اب تک صرف 40 ہزار شیلٹرز تیار کئے جاسکے ہیں۔