رینکنگ اسنوکر، محمد آصف نے کیریئر کا 10واں ٹائٹل نام کرلیا

October 21, 2017

کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) تجربہ کار محمد آصف نے ذوالفقار عبدالقادر کو ہرا کر جوبلی انشورنس رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ محمد آصف نے کیریئر کا دسواں ٹائٹل جیتا۔فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ہے جس میں محمد آصف نے 8-5 کی فتح اپنے نام کی۔ محمد آصف نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا 143 کا بریک بھی کھیلا۔ فائنل کے مہمان خصوصی جوبلی انشورنس کے طاہر احمد تھے ۔ محمد آصف کو70 ہزار روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی جبکہ ذوالفقار عبدالقادر کو چالیس ہزار اور ٹرافی دی گئی۔ طاہر احمد نے اعلان کیا کہ بھارت کی طرز پر اسنوکر سپر لیگ کا انعقاد کرنے کی حکمت عملی طے کررہے ہیں۔