سی آئی اے کا افغانستان میں سرگرمیاں بڑھا نے کا اعلان

October 23, 2017

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں بڑھا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان جنگجوئوں کو تلاش کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے اپنے خفیہ آپریشنز میں وسعت لائے گی۔

نئی حکمت عملی کے تحت تجربہ کار افسران کی چھوٹی چھوٹی ٹیموں اور نجی کنٹریکٹرز کو افغانستان روانہ کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہا ہے۔

سی آئی اے افغانستان میں طالبان جنگجوئوں کو تلاش کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے اپنے خفیہ آپریشنز میں وسعت لائے گی۔ نئی حکمت عملی کے تحت تجربہ کار افسران کی چھوٹی چھوٹی ٹیموں اور نجی کانٹریکٹرز کو افغانستان روانہ کیا جائے گا، جو وہاں افغان افواج کے ہمراہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کریں گے۔

امریکی اخبار نے دو سینئر اہلکاروں کے ذرائع سے یہ رپورٹ دی ہے تاہم سی آئی اے نے تاحال اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔