جرمنی ,97 لاکھ سال قدیم انسانی دانت دریافت

October 24, 2017

جرمنی کے ماہرین نے دریائے رائن کی چٹانوں سے انسانی دانتوں کو دریافت کیا ہے جو 97 لاکھ سال قدیم ہیں۔

یہ انسانی دانت اب تک دریافت ہونےوالے انسانی فوسل میں سب سے قدیم ترین قراردیےگئےہیںجبکہ یہ انسانی فوسل قدیم یورپ اورایشیا میں بسنے والے کسی آثارسے مماثلت نہیں رکھتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہاس دریافت نے انسانی ارتقاکے حوالے سے نئے سوالات کو جنم دیا ہے جس سے انسانی ارتقا کی پیچیدگیوں کو سمجھنے میں مددملے گی۔یہ ایک نئی جستجو کا آغاز ہے جو اپنے ساتھ بہت سارے راز لئے ہوئے ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ دریافت شدہ انسانی فوسل کی مماثلت ایتھوپیا سے دریافت ہونےوالے32 لاکھ سال پرانے انسانی ڈھانچے سے ملتی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ نئی دریافت کے ڈھانچے سے بہت قدیم ہیں۔