سینائی : شدت پسندوں کے حملے میں 10افراد ہلاک

November 10, 2017

مصر کے شمالی صوبہ سینائی ميں شدت پسندوں کے حملے میں 2 فوجیوں سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔

مصری حکام کے مطابق مسلح جنگجوئوں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کے دوران وسطی سینائی کی ایک اہم شاہراہ پر ہتھیار ودیگر فوجی سامان لے جانے والے ٹرکوں کے قافلہ پر حملہ کیا۔

جنگجوئوںنے اس حملے کے دوران ٹرکوں میں سوار8 ڈرائیوروں کے علاوہ قافلے کی حفاظت پر مامور 2 فوجیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

جنگجو ٹرکوں پر موجود اسلحہ ساتھ لے گئے جبکہ چند ٹرکوں کو نذر آتش بھی کياگیا، جبکہ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم خیال کیا جارہاہے کہ اس میں داعش سے وابستہ گروہ انصار بيت المقدس ملوث ہے۔