کئی فٹ اونچی چھلانگیں لگانیو الا جدید روبوٹ متعارف

November 17, 2017

امریکاکی روبوٹ تیار کرنیوالی کمپنی نے ایسا جدید ترین روبوٹ تیار کر لیا ہے جو اپنا توازن خود بخود برقرار رکھنا جانتا ہے اور اس دوران اسٹنٹ بھی پیش کرتا ہے ۔

6فٹ 2انچ لمبا،330پونڈ وزنی 'اٹلس نامی یہ روبوٹ نہ صرف کئی فٹ اونچی چھلانگ لگا سکتا ہے بلکہ اُلٹی قلابازی بھی مہارت سے لگانا جانتا ہے ۔

حال ہی میں کئے گئے ایک تجربے میں اٹلس کو کچھ فاصلے سے رکھی اونچی اونچی رکاوٹوں پر چھلانگ لگانے کا ٹاسک سونپا گیا اٹلس نے پہلے ایک پھر دوسری اور بعد میں تیسری رکاوٹ پر جمپ لگائی اور یہاں تک کہ سب سے اونچی رکاوٹ پر جمپ کرنے کے بعد ایک شاندار بیک فلپ پر اپنا ٹانک کامیابی سے مکمل کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ۔

مہارت تو دیکھئیے کہ کیا مجال جو یہ نیچے گِر جائے یا پھر توازن بگڑ جائے۔