امریکی فوج میں ہزاروں جنسی اسکینڈل سامنے آگئے ،فضائیہ سرفہرست

November 20, 2017

واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی فوج میں جنسی اسکینڈل کے 20ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ ساڑھے 8 ہزار سے زائد واقعات فضائیہ میں ہوئے ہیں،امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون سے جاری رپورٹ کے مطابق 2013 سے 2016 کےدرمیان بری، بحری اور فضائی اہلکاروں پرجنسی ہراساں کرنے کے 20 ہزار سے زائدالزامات سامنے آئے۔ سب سے زیادہ کیسز امریکی فضائیہ میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 8 ہزار 876 ہیں جب کہ بری فوج میں 8ہزار 294، نیوی میں 4 ہزار788 اور میرین کور میں 3 ہزار400 رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مسلح افواج میں فعال اہلکاروں کی مجموعی تعداد13 لاکھ ہے۔ جنسی ہراسانی کے واقعات کے فوج پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔