موگابے کے مستعفی ہونے کی مہلت ختم

November 21, 2017

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی۔

حکمراں جماعت نے صدر کے مواخذے کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک کل سے شروع کی جائے گی۔

حکمراں جماعت کے تیار کردہ ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر موگابے ملکی عدم استحکام کا سبب بن رہے ہیں۔

صدر موگابے نے قانون کی عملداری کی خلاف ورزی کی ہے اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

زمبابوے کی حکمراں جماعت نے صدر رابرٹ موگابے کو مستعفی ہونے کے لیے آج دوپہر تک کی مہلت دی تھی۔