ملک بھر میں ٹھٹھرتی سردی نے ڈیرا جمالیا

December 06, 2017

ملک کے میدانی علاقوں میں خشک ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بھی ٹھٹھرتی سردی نے ڈیرا جمالیا ہے۔

اب تک سب سے زیادہ سردی قلات اور کوئٹہ میں ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

میدانی اور پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی آئی تو دکانداروں نے گرم کپڑوں، ڈرائی فروٹ ،جلانے کی لکڑی ، ہیٹر کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کردیا ۔

مری، سوات، ایبٹ آباد، ناران، کاغان، گلگت بلتستان میں استور، ہنزہ، دیامر، آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں خشک سردی کی وجہ سےموسمی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

اب تک سب سے زیادہ سردی قلات،کوئٹہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 10سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کالام میں منفی 06، دالبندین، دیر،اسکردو منفی 05،گلگت منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔