چینی شخص کو مچھلی پکڑنا مہنگا پڑ گیا

December 07, 2017

یوں تو آپ نے اکثر مچھیروں کو ماہی گیری کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب مچھلی پکڑنا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی شخص کو ہی دیکھ لیں جسے جھیل سے مچھلیاں پکڑنا مہنگا پڑ گیا۔

یہ مناظر چین میں دیکھے گئے جہاں ایک مچھیرے نے جھیل سے مچھلیا ں پکڑ نے کیلئے کانٹا ڈالا اورسگریٹ جلانے میں مصروف ہوگیا اور اسی دوران کانٹے میں مچھلی تو پھنس گئی .

شرارتی مچھلی کانٹے سمیت پانی میں تیرتے ہوئے بھاگ نکلی اور یوں اناڑی مچھیرا اپنا کانٹااور مچھلی پکڑنے کے چکر میں جھیل میں گرا اور ڈبکیاں لگاتا رہا لیکن نہ کانٹا ہاتھ آیا اور نہ مچھلی۔