پرنس کریم آغاخان دورہ چترال کے بعدگلگت سے روانہ

December 10, 2017

اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان چترال، یاسین اور ہنزہ میں اپنے عقیدت مندوں کو دیدار کرانے کے بعد اتوار کو گلگت سے روانہ ہوگئے۔

پرنس کریم آغا خان ہفتے کے روز چترال پہنچے تھے، وہ اتوار کی صبح گلگت بلتستان کے ضلع غذر پہنچے اور تحصیل یاسین کے بعد ضلع ہنزہ جاکر علی آباد کے مقام پر عقیدت مندوں کو دیدار کرایا۔

پرنس کریم آغاخان اسلام آباد جانے کے لیے ہنزہ سے گلگت پہنچے تو وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، صوبائی وزراء اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان ان دنوں پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے ہیں۔