برلن اور میونخ کے درمیان ہائی سپیڈ ٹرین سروس کا افتتاح

December 14, 2017

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن ریلوے نےبرلن اور میونخ کے درمیان ہائی سپیڈ ٹرین سروس عوام کے لئے شروع کر دی۔ جرمن ریڈیو کے مطابق ریلوے حکام نے توقع ظاہر کی کہ تیز رفتار ریلوے سروس فضائی سفر سے مقابلہ کرسکے گی۔ برلن اور میونخ کے درمیان ریلوے ٹریک پر یہ ٹرینیں300کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک سفر کر سکتی ہیں۔ دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ مزید2گھنٹے کم ہوگیا ہے۔