جہانگیر ترین ڈی سیٹ ،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

December 15, 2017

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اور این اے 154 لودھراں سے رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی سیٹ کیا ہے ۔

سپریم کورٹ کے حنیف عباسی کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے جہانگیر ترین کو نااہل قرا ردیا اور الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد این اے 154 لودھراں کی نشست خالی ہوگئی ہے ، اس پر ضمنی الیکشن کا فیصلہ جلد کئے جانے کا امکان ہے ۔