شمالی وزیرستان میں دھماکا، 3 ایف سی اہلکار شہید

December 24, 2017

شمالی وزیرستان کےعلاقےغلام خان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا پاک افغان بارڈرکےقریب علاقےمیں ہوا، دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکار پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔