بھارت میں سبکدوش ہونیوالاچیف جسٹس سینئر ترین جج کا نام اپنے جانشین کیلئے تجویز کرتا ہے، منظوری صدر دیتے ہیں

January 13, 2018

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے آئین کا آرٹیکل 124سپریم کورٹ میں ججوں کی تعیناتی کاطریقہ کار بتاتا ہے،اگرچہ آئین میں چیف جسٹس کی تعیناتی کی تعیناتی کی کوئی مخصوص شق نہیں ،وہ بھی دوسرے ججوں میں کی طرح سپریم کورٹ میں تعینات کیا جاتا ہے،حسب روایت سبکدوش ہونیوالاچیف جسٹس سینئر ترین جج کا نام بطور چیف جسٹس تجویز کرتا ہے،جسکی منظوری بھارتی صدر دیتے ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی اتھارٹی کو چیلنج کرنیوالے چار سینئر ترین ججز میں جسٹس جے چلامیسور چیف جسٹس کے بعد سینارٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں،وہ 2011 میں سپریم کورٹ کے جسٹس بنے۔اور22جون 2018کو ریٹائر ہونگے،انکے بعد سینیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر جسٹس رانجن گوگوئی ہیں،جو 2012 میں وہ سپریم کوٹ کے جسٹس تعینات ہوئے۔وہ17نومبر 2019کو ریٹائر ہونگے،انکے بعد جسٹس مدن لوکرکا نمبر ہے جو 2012 میں سپریم کورٹ کے جسٹس تعینات ہوئے۔وہ30دسمبر 2018کو ریٹائر ہونگے،انکے بعد سینئر ترین جج جسٹس کرین جوزف 8مارچ 2013 کو سپریم کورٹ کے جسٹس تعینات ہوئے۔ وہ 29 نومبر 2018 میں ریٹائر ہوں گے۔چیف جسٹس دیپک مشرا 2اکتوبر 2018کوریٹائر ہونگے۔