کرائم فلم ایکسیڈنٹ مین کانیا ٹریلر جاری

January 13, 2018

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم ایکسیڈنٹ مین کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

جیسی جانسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی1990کے مشہور کامک کردار ایکسیڈنٹ مین کے گرد گھوم رہی ہے جو بہت آسانی کے ساتھ کسی کو بھی قتل کردیتا ہے لیکن پھر ایک حادثہ اسے جرائم کی دنیا سے دور کردیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اسکاٹ ایڈکنز،رے اسٹیونسن،ایشلے گرین،ڈیوڈ پیمر،رے پارک اور ایمی جانسٹن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

سنسنی خیز مناظر سے بھورپور یہ فلم 6فروری کو ریلیز کی جائے گی۔