حادثے کا خوش نصیب شکار،دو بار کار کے نیچے آکر بچ گیا

January 13, 2018

چین میں خطرناک حادثہ رونما ہوا جس میں خوش قسمت شخص دو بار گاڑی کے نیچے آنے کے باوجود زندہ بچ گیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسرے کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

چین کے صوبے جیانگزو کے شہر لیانگ یونگانگ میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اس وقت دیکھی گئی جب ایک کار ڈرائیور نے راہگیر کو زوردار ٹکر ماری اور اُس پر صرف ایک ہی نہیں بلکہ دو بار گاڑی چڑھا دی۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی تلے آنے والے شخص کو کار سوار سمیت دیگر افراد نکالے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران لاپرواہ ڈرائیور نے دوباری گاڑی چلا دی اور یوں وہ شخص دوسری بار گاڑی تلے دب گیا تاہم خوش قسمتی سے معمولی زخمی ہوا۔