سان تیاگو میں بین الاقوامی اسٹریٹ تھیٹر فیسٹیول جاری

January 16, 2018

چلی میں سالانہ بین الاقوامی اسٹریٹ تھیٹرفیسٹیول جاری ہے جس میں درجنوں تھیٹر گروپس کی شاندار پرفارمنس دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

چلی کے دار الحکومت سان تیاگو میں سالانہ بین الاقوامی اسٹریٹ تھیٹر فیسٹیول کی رونقیں جاری ہیں،Santiago a Milنامی اس سالانہ تھیٹر فیسٹیول میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تھیٹر گروپس یہاں پہنچے ہیں اور مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کررہے ہیں۔

اس انٹرنیشنل اسٹریٹ تھیٹر فیسٹیول کے دوران مختلف ممالک سے آئے مشہور تھیٹر گروپس مختلف روپ دھار کرعوامی مقامات پر شاندار مظاہرہ کررہے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد شرکت کررہے ہیں۔

اٹھارہ روز تک جاری رہنے والا یہ رنگا رنگ میلہ 21جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔