سائنس فکشن فلم ’آکیوپیشن‘ کی پہلی جھلکیاں

January 19, 2018

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’آکیوپیشن‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

لیوک اسپارک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں مقیم افراد کے گرد گھوم رہی ہے، جنہیں دشمنوں کا مقابلہ کرنےکے لیے متحد ہونا پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ٹیمویرا موریسن، جیکولین میکینزے، بروس اسپینس، چارلس میسور، اسٹیفنی جیکبسن اور آرون جیفرے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

لیوک اسپارک اور کارلے امریی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔