روس ، انتہائی قریب کھڑکی آگِری، خاتون و بچہ بال بال بچ گئے

February 17, 2018

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، روس میں خاتون اور پرام میں موجود بچے کے انتہائی قریب عمارت سے شیشے کی کھڑکی آگِری۔

مصیبت کبھی بتا کر نہیں آتی لیکن اگر سانسیں باقی ہوں اور موت کا وقت دور ہو تو انسان بڑی سے بڑی مشکل سے نکل آتا ہے اسی لیے تو کہا جاتا ہے کہ برے وقت سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہیے۔

ایسا ہی ایک واقعہ روس میں اس وقت پیش آیا جب سڑک کنارے پراپنے بچے کو پرام میں لئے ایک خاتون گھر کی جانب رواں دواں تھیں کہ اچانک عمارت سے شیشے کی کھڑکی نیچے آِگری۔

خاتون سے محض چند انچ کے فاصلے پر کھڑکی گِرنے سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم قریب کھڑی گاڑی کا کباڑہ ہو گیا اور خاتون نے موت سے بال بال بچنے پر خدا کا شکر ادا کیا۔